بالا بالا
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - خفیہ، الگ ہی الگ، اوپر ہی اوپر، چپکے ہی چپکے، بے کہے سنے۔ اک مجھی سے تو نہیں تم کو پڑا ہے پالا غیر سے بھی تو ملاقات ہے بالا بالا ( ١٩٠٥ء، گفتار بیخود، ٢٩٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بالا' کی تکرار سے اردو میں 'بالا بالا' بنتا ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں 'میر' کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔